بریکنگ نیوز: یوکے اسٹوڈنٹ ویزا کے نام پر لاکھوں کا فراڈ! اسلام آباد کی کنسلٹنسی کا سی ای او گرفتار!

اسلام آباد میں یوکے (UK) جانے کے خواہشمند طلبہ کے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا!

وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کی ایک مشہور کنسلٹنسی کے سی ای او (CEO) کو دھر لیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے یوکے اسٹوڈنٹ ویزا لگوانے کے نام پر ایک معصوم شہری سے 16 لاکھ روپے بٹورے اور پھر رفو چکر ہو گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف کیس درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔ باہر جانے کے چکر میں ایجنٹوں کو لاکھوں روپے دینے سے پہلے ہزار بار سوچیں!

آج کل پاکستان میں ایسے جعلی ویزا ایجنٹس کی بھرمار ہو چکی ہے جو معصوم لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لیتے ہیں۔

Previous Post Next Post